جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا اگنی 2 بیلسٹک میزائل کا تجربہ

اگنی 2 بیلسٹک میزائل 2 ہزار کلومیٹر دُور تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے


ویب ڈیسک February 20, 2018
اگنی 2 کو انٹیگریٹڈ گائیڈڈ میزائل ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

ISLAMABAD: جنگی جنون میں مبتلا ہوکر پورے خطے کی سلامتی کو داؤ پر لگانے والے بھارت نے درمیانے فاصلے پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی 2 کا تجربہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں جوہری ہتھیار بنانے والے ادارے اسٹریٹیجک فورس کمانڈ نے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے (انٹر میڈیٹ رینج) بیلسٹک میزائل اگنی 2 کا تجربہ کیا ہے، یہ تجربہ بھارتی ریاست اڑیسہ کے جزیرے اے پی جے عبدالکلام آئی لینڈ میں کیا گیا ہے۔

اگنی 2 کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ بیلسٹک میزائل 2 ہزارکلومیٹر دُور تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ حد کو 3 ہزار کلومیٹر تک لایا جاسکتا ہے، زمین سے زمین پر مار کرنے والا یہ میزائل ایک ٹن تک روایتی اور جوہری وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ 20 میٹر طویل اگنی 2 کو انٹیگریٹڈ گائیڈڈ میزائل ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت تیار کیا گیا ہے جبکہ یہ 1999 سے بھارتی فوج کے اسلحہ خانے میں شامل ہے۔ اگرچہ بھارتی میڈیا نے اگنی 2 بیلسٹک میزائل کے تازہ تجربات کی کوئی وجہ بیان نہیں کی لیکن بادی النظر میں اس کا واحد مقصد خطّے میں کشیدگی کو بڑھاوا دینا ہی دکھائی دیتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں