نوازشریف کو سیاست سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے سعد رفیق

ہمارے ساتھ اگر نا انصافی ہوئی ہے تو بات کرنے کا حق توملنا چاہئے، وزیر ریلوے


ویب ڈیسک February 20, 2018
جمہوریت کی مضبوطی ہم سب کی ذمہ داری ہے، سعد رفیق: فوٹو: فائل

وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نوازشریف کوسیاست سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی مضبوطی ہم سب کی ذمہ داری ہے، حمزہ شہباز اور مریم نواز اپنا کردار بخوبی نبھارہے ہیں، نواز شریف سپریم لیڈر ہیں، انہیں سیاست سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ان کے اتنا کچھ ہوچکا ہے کہ اب پکے ہوگئے ہیں۔

سعد رفیق نے کہا کہ شہبازشریف نے سپریم کورٹ کے خلاف اب تک کوئی بات نہیں کی اورہمارے ساتھ اگر نا انصافی ہوئی ہے تو بات کرنے کا حق توملنا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں