نگراں وزیر خزانہ اقتصادی ماہرین سے چنا جائے یونی سیم

عشرت حسین، ذاکر محمود، سلیم رضا معاشی بحران سے نکالنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔


PPI March 31, 2013
بجٹ تیاری شروع کی جائے، منتخب حکومت کو وقت لگے گا، انتظار نہیں کیا جاسکتا۔ فوٹو : ایکسپریس

یونین آف اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (یونی سیم) نے نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو کی توجہ ملک کی معاشی صورتحال جوکہ انہیں ورثہ میں ملی ہے کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی ماہر معیشت کو وزیرخزانہ مقرر کریں اور معروف شخصیات ڈاکٹر عشرت حسین، سابق صدر حبیب بینک ذاکر محمود یا سابق گورنر اسٹیٹ بینک سلیم رضا کے نام وزیر خزانہ کیلیے تجویز کرتے ہوئے کہا کہ ہے یہ معاشی ماہرینملک کو معاشی بحران کی زد سے نکالنے اور حل کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

یونی سیم کے صدر ذوالفقار تھیور نے کہا کہ نگراں حکومت کو آنیوالے بجٹ کی تیاری شروع کردینے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں انہیں اہم اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر بہت گر چکی ہے، ملک کی معیشت کو سہارے کیلیے بیساکھی اور ایسے وزیر خزانہ کی ضرورت ہے جو حالات کی نزاکت کو سمجھتا ہو اور معاشی ٹولز استعمال کرتے ہوئے روپے کو مزید بے قدری سے بچائے۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ معیشت سے متعلق اہم فیصلے نگراں حکومت کا کام نہیں بلکہ صرف شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا ہے مگر حالیہ صورتحال میں نگراں حکومت کو چاہیے کہ اہم فیصلے کرے کیونکہ نئی منتخب حکومت بننے تک انتظار نہیں کیا جاسکتا۔

7

انہوں نے زوردیا کہ نگراں حکومت توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلیے متبادل توانائی کے آلات کی درآمد پر ڈیوٹیز میں چھوٹ دے، یونین نے نگراں وزیر اعظم کی توجہ زرعی آلات کی جانب مبذول کراتے ہوئے انہیں ٹریکٹر، ہاویسٹرز، جنریٹرز اور دوسرے آلات پر ڈیوٹیز میں چھوٹ کا بھی مطالبہ کیا۔ یونی سیم کی جانب سے ایس ایم ایز کیلیے سہولتوں کی فراہمی کیلیے بینکنگ سسٹم میں بہتری لانے کی بھی تجویز دی گئی۔

آخر میں یونی سیم کے رہنماؤں نے نگراں حکومت پر زور دیا کہ ایس ایم ای فنڈ پر چلنے والے ایس ایم ای بینک میں شعبے کو ترجیح دی جائے، ایس ایم ای انشورنس، ایس ایم ای لیزنگ، ایس ایم ای ایکسپورٹ ہاؤس اور ایس ایم ایز کو سہولتوں کی فراہمی، حوصلہ افزائی، فروغ اور شعبے کو متحرک کرنے کیلیے ایس ایم ای چیمبر آف کامرس کیلیے اقدامات کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں