صوبہ سندھ کی ٹیکس وصولیوں میں 12 فیصد اضافہ

جولائی تا فروری 17.204 ارب روپے جمع، گزشتہ مالی سال وصولیاں 15.346 ارب رہی تھیں۔


APP March 31, 2013
کاٹن فیس، ایکسائز ڈیوٹی، موٹر وہیکلز اور دیگر ٹیکس وصولیوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔ فوٹو: عیسیٰ ملک/فائل

امن وامان کی مخدوش صورتحال کے باوجود ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت سے رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران صوبہ سندھ کے محصولات میں گزشتہ سال کی نسبت سے 12 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔

رواں مالی سال میں جولائی 2012 سے فروری 2013 کے دوران صوبائی حکومت نے 17.204 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 15.346 ارب روپے کے ٹیکسز وصول کیے گئے تھے۔

9

صوبائی حکومت سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں گزشتہ مالی سال کی نسبت سے کاٹن فیس، ایکسائز ڈیوٹی اور موٹر وہیکلز ٹیکسز سمیت دیگر مختلف ٹیکس وصولیوں میں نمایاں اضافہ ہوا، توقع ہے کہ مالی سال کے اختتام تک صوبہ سندھ ٹیکس وصولیوں کے اہداف کو حاصل کر لے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں