بلدیہ عظمیٰ کا جاں بحق سٹی وارڈنز کیلیے معاوضوں کا اعلان
عباس اور سجاد کے لواحقین کو 5،5 اور زخمی شہزاد کو 2 لاکھ روپے دیے جائیں گے
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹرو پولیٹن کمشنر متانت علی خان نے کہا ہے کہ نارتھ ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب فائرنگ سے شہید ہونیوالے سٹی وارڈنز محمد عباس اور محمد سجاد کے لواحقین کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے پانچ پانچ لاکھ روپے اور زخمی ہونے والے محمد شہزادکو 2 لاکھ روپے دیے جائینگے۔
میٹروپولیٹن کمشنر متانت علی خان نے یہ بات محمد عباس شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کے موقع پر کہی، نماز جنازہ میں سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز ڈاکٹر شوکت زمان، چیف سٹی وارڈن تحسین الرحمن اور دیگر افسران سمیت شہید ہونیوالے سٹی وارڈنز کے لواحقین ان کے دوست احباب اور اہل علاقہ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔
میٹروپولیٹن کمشنر متانت علی خان نے شہید ہونیوالے سٹی وارڈنز کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا، انھوں نے کہا کہ بے گناہ شہید کیے جانیوالے سٹی وارڈنز کے قاتلوں کی گرفتاری کیلیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں، بعدازاں میٹروپولیٹن کمشنر متانت علی خان نے دیگر افسران کے ہمراہ عباسی شہید اسپتال میں داخل زخمی ہونے والے سٹی وارڈن محمد شہزاد کی عیادت کرتے ہوئے ڈاکٹروں سے علاج معالجہ کے حوالے سے معلومات حاصل کی، میڈیکل سپرٹنڈنٹ عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر ندیم راجپوت نے بتایا کہ سٹی وارڈن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔