بلوچ کالونی میں سابق شوہر کی فائرنگ سے خاتون ہلاک

کوثر بانو طلاق کے بعد بیٹیوں سے ملنے کے لیے آئی تھی،مقتولہ کو 3 گولیاں لگیں.


Staff Reporter March 31, 2013
بیٹیوں کو میرے خلاف ورغلا یا،انھیں بے راہ روی پر اکساتی تھی، ملزم ولی ایمان فوٹو: فائل

بلوچ کالونی میں طلاق کے بعد بیٹیوں سے ملنے کے لیے آنے والی خاتون کو سابق شوہر نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی تھانے کے سامنے واقع عمارت میں رہائش پذیر ولی ایمان ولد محمد عمران کی فائرنگ سے 40 سالہ کوثر بانو ہلاک ہوگئی فائرنگ کی آواز سن کر تھانے کے باہر کھڑے ہوئے ہوئے ایس ایچ او بلوچ کالونی انسپکٹر چوہدری سلیم نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا جبکہ مقتولہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لے جائی گئی، چوہدری سلیم کے مطابق ملزم کا کہنا ہے اس نے مقتولہ کوثر کو 2009 میں طلاق دی تھی جس کی وجہ اس کا مشکوک کردار تھا۔



طلاق کے بعد اسکی 3 بیٹیاں اور ایک بیٹا شعیب میرے ہمراہ رہائش پذیر ہے، طلاق کے بعد بچوں کی ماں کوثر ان سے ملنے آتی رہتی تھی اور مجھے اس بات پر شک ہو رہا تھا کہ وہ میری بیٹیوں کو نہ صرف میرے خلاف ورغلا رہی ہے بلکہ انھیں بھی بے راہ روی کا شکار بنا رہی ہے اور آج جب کوثر بانو ملنے آئی تو اس نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو جسم پر 3 گولیاں لگی تھیں۔

جبکہ ملزم ولی ایمان کے قبضے سے ملنے والا پستول لائسنس یافتہ اور پولیس نے ٹی ٹی پستول سمیت 3 میگزین اور 22 گولیوں کو قبضے میں لے لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا آبائی تعلق ایبٹ آباد سے ہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا کہنا ہے کہ اسے اپنے کیے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں