اسلام آباد یونائیٹڈ نے باجے اور بلے سیریزکی پانچویں ویڈیو ’’پشاور‘‘جاری کردی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے باجے اور بلے سیریزکی پانچویں ویڈیو ’’پشاور‘‘جاری کردی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے باجے اور بلے سیریزکی پانچویں ویڈیو ’’پشاور‘‘جاری کردی؛ فوٹوفائل

پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے باجے اور بلے سیریز کے سلسلے میں پانچویں ویڈیو ''پشاور'' بھی جاری کردی۔


چوک یادگار میں فالودے کی دکان اور گلیوں بازاروں کے مناظر پیش کرنے کے بعد اسلامیہ کرکٹ اکیڈمی کوچ کا ایک انٹرویو شامل کیا گیا،اس میں انھوں نے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے حوالے سے پی ایس ایل کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے دوران اپنے تجربات بیان کیے۔ بعد ازاں ''خماریاں'' بینڈ کی طرف سے رباب پر چھیڑی گئی۔

اس دوران پشاور کے کئی تاریخی مقامات، یونیورسٹی کے مناظر بھی ساتھ ساتھ دکھائے جاتے ہیں، چپلی کباب، قہوہ اور کندہ کاری کرتے ہوئے کاریگروں کی بھی عکسبندی پشاور کے کلچر کی کہانی سناتی نظر آتی ہے۔
Load Next Story