پیٹرسن آخری مرتبہ پاکستان سپرلیگ کے دوران ایکشن میں دکھائی دیں گے

کیون پیٹرسن پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل ہیں

پیٹرسن آخری مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے دوران ایکشن میں دکھائی دیں گے فوٹو: فائل

انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن آخری مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے دوران ایکشن میں دکھائی دینگے۔


کیون پیٹرسن پہلے ہی اس بات کا اعلان کرچکے تھے کہ ان کی تمام قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا وقت قریب ہے، انھوں نے ٹویٹر پر اپنی بیوی بچوں اور تمام دوست احباب کا اب تک کے کرکٹ سفر میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اب مزید تین سے چار ہفتے کرکٹ کھیلوں گا۔اس کے بعد یہ باب بند ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ کیون پیٹرسن پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔
Load Next Story