لوڈشیڈنگ پر پنجاب سے زیادتی کا الزام درست نہیں وزیراعظم

منتخب نمائندوں سے قانون سازی کاحق کوئی نہیں چھین سکتا، گفتگو،مختلف سفیروںسے ملاقاتیں


Sana News/Numainda Express August 09, 2012
اسلام آباد:وزیراعظم راجا پرویزاشرف سے چاروںصوبوں کے وزرائے اعلیٰ قائم علی شاہ، شہباز شریف،امیر حیدر ہوتی اور اسلم رئیسانی ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو ثناء

KARACHI/PESHAWAR: وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہاہے کہ لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر پنجاب سے زیادتی کا الزام درست نہیں ، پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم قربان کردیامگراشتعال انگیزی کی سیاست نہیں کی۔ ثنانیوز کے مطابق یہ بات انھوںنے پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ذرائع کے مطابق اراکین نے پارٹی کے وزرا کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے اور کہاکہ وفاقی وزرااور وزرائے مملکت عوامی مسائل کو اہمیت دینے کے بجائے ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں،اراکین پارٹی کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ارکان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کی دانش اور مفاہمت کی وجہ سے پیپلز پارٹی اپنا پانچواں بجٹ پیش کر چکی ہے،کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں جائیں گے۔

ادھر مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہاکہ حکومت اپنی آئینی ذمے داریاں پوری کرنے کیلیے پرعزم ہے،سیاسی جماعتوں کی بصیرت کی وجہ سے جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے، نظام آئندہ عام انتخابات کی طرف بڑھ رہاہے ۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیاجس میں پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کے علاوہ چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان کے گورنروں اوروزرائے اعلیٰ نے بھی شرکت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پارلیمان کی بالادستی اور منتخب عوامی نمائندوں سے قانون سازی کا حق کوئی نہیں چھین سکتا،جمہورت کے استحکام کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ ادھر وزیراعظم سے ایرانی ،جرمن ،ترک سفراء ، آسٹریلوی ہائی کمشنر اور ہالینڈ کیلئے پاکستان کی نامزد سفیر نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اورباہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

جرمن سفیر سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ دونوںممالک کے تعلقات کو اسٹرٹیجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ،انھوںنے جرمنی کے ساتھ آئندہ ماہ شروع ہونے والے اسٹرٹیجک مذاکرات کے روڈ میپ کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا، پرویز اشرف نے ایرانی سفیرسے ملاقات میں مختلف امور کے علاوہ پاک ایران گیس منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |