معمولی غلطی بھی کی تو اسرائیل کو کھنڈرا ت میں تبدیل کر دینگے ایران

امریکی اور اسرائیلی ایران کو نہیں پہچانتے، مزاحمت کی طاقت کو نہیں سمجھتے،اسی وجہ سے ہر بار شکست کھاتے ہیں


APP February 21, 2018
میونخ اور اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کی ڈرامے بازی بچوں کے کھیل سے بھی کم اہم ہے، سیکریٹری مصلحت نظام کونسل محسن رضائی فوٹو : انٹرنیٹ

SEVILLE, SPAIN: ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے غاصب اسرائیلی حکومت کے وزیراعظم بینجمن نتن یاہو کی دھمکی پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے اگر ایران کے خلاف حماقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی معمولی سی بھی غلطی کی تو اسے کھنڈرات میں تبدیل کردیا جائے گا۔

لبنان کے المنار ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں اسرائیلی وزیراعظم کی ڈرامے بازی بچوں کے کھیل کے برابر بھی اہمیت نہیں رکھتی۔

انھوں نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی حکام ایران کو نہیں پہچانتے اور وہ مزاحمت کی طاقت کو نہیں سمجھتے یہی وجہ ہے کہ وہ ہر بار شکست کھاتے ہیں۔ محسن رضائی نے شام کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم کے ہاتھوں اسرائیل کے ایف 16جنگی طیارے کی ہونے والی تباہی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ شامی فوج اپنے پیروں پر کھڑی ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں