سندھ گیمز انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی
پانچ برس کے بعد ہونیوالے مقابلوں میں صوبے کے تمام 6 ڈویژنز شریک ہوں گے
سندھ حکومت نے17ویں سندھ گیمز 2018 کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی، پانچ برس کے طویل تعطل کے بعد ہونے والے روایتی کھیلوں میں صوبے کے تمام 6 ڈویژنز کے مرد اور خواتین کھلاڑی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ گیمز میں کراچی، حیدرآباد، میر پور خاص، سکھر ، لاڑکانہ اور میرپور خاص شامل ہیں۔ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی معاونت سے ہونے والے یہ 4 روزہ گیمز 28تا31 مارچ تجویز کیے گئے ہیں تاہم حتمی تاریخ کا اعلان سندھ کے وزیر کھیل سردار محمدبخش خان مہر بدھ کو ہونے والی میڈیا بریفنگ میں کریں گے،سندھ بوائے اسکاؤٹس آڈیٹوریم میں دوپہر 1 بجے شیڈول اس میڈیا بریفنگ میں صوبائی وزیرکھیل سندھ گیمز کے دیگر انتظامات کے حوالے سے بھی آگاہ کریں گے، قبل ازیں وزیرکھیل سردار محمد بخش خان مہر نے سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی، اس موقع پر انھوں نے وزیر اعلیٰ کو سندھ گیمز کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا، وزیر اعلیٰ نے گیمز کو شایان انداز میں منعقد کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ گیمزکوکامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کریگی جبکہ مقابلوں میں شرکت کے لیے آنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے جائیں گے۔
سندھ گیمز کے لیے15وینیوز کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں مختلف کھیلوں میں سندھ بھر سے3000 ہزار سے زائدکھلاڑی حصہ لیں گے۔ ہر وینیوز پرعلیحدہ سے ایک ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اپنے اپنے وینیو پر تمام معاملات کو دیکھے گی اور کھلاڑیوں کو ہر سہولت فراہم کرے گی، سندھ گیمز کے ہر وینیو پرکمشنرکراچی' کراچی پولیس اورسندھ اسپورٹس بورڈ کا ایک ایک نمائندہ موجود ہوگا ،ہر وینیو پر50 اسکاؤٹس کا دستہ تعینات ہوگا ' کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کراچی پولیس کے ذمے ہوگی، وزیر کھیل نے وزیر اعلیٰ سندھ سے گیمز کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی بننے کی استدعا کی جو انھوں نے بخوشی قبول کرلی۔
دوسری جانب صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت کا کہنا ہے کہ سندھ گیمز کے انعقاد میں ایس او اے بھر پور تعاون کررہی ہے اور سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کے ساتھ ملکر گیمز کو کامیاب بنائیں گے، واضح رہے کہ سندھ گیمز 2012 میں اس وقت کے وزیرکھیل ڈاکٹر سید محمد علی شاہ مرحوم کی کی زیرنگرانی دو مرتبہ منعقد ہوئے تھے، تاہم اس کے بعد یہ گیمز تعطل کا شکار رہے، اب تک ہونے والے تمام 16 سندھ گیمزکراچی نے واضح سبقت کے ساتھ جیتنے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے،آخری سندھ گیمز میں کراچی نے 71 گولڈ میڈلز کے ساتھ وننگ ٹرافی پر قبضہ جمایا تھا جبکہ حیدرآبادنے دوسری اور سکھر نے تیسری پوزیشن پائی تھی۔