پارلیمان کے قانون سازی کے حق پرسمجھوتہ نہیں کیا جائیگا زرداری

چوہدری برادران سے ملاقات، وزیراعظم کوتوہین عدالت کے نوٹس پرتبادلہ خیال


Numainda Express August 09, 2012
چوہدری برادران سے ملاقات، وزیراعظم کوتوہین عدالت کے نوٹس پرتبادلہ خیال۔ فائل فوٹو

ISLAMABAD: صدر آصف علی زرداری سے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی نے ملاقات کی، اس دوران ملک کی سیاسی صورتحال اور اتحادی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین نے اپنی جماعت کے اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ۔

ٹی وی رپورٹس کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو توہین عدالت اور عدالت طلبی کا نوٹس جاری ہونے کے بعد کی صورتحال پرمشاورت کی گئی۔ ایک ٹی وی کے مطابق صدر نے کہا کہ پارلیمنٹ کے قانون سازی کے حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، صدر سے گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے بھی ملاقات کی ، اس دوران مختلف قانونی امور پر مشاورت کی گئی ، صدر سے وزیراعظم کے مشیر برائے انسانی حقوق مصطفی نواز کھوکھربھی ملے۔

صدر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جسے دبانے کی کوششیں کرنیوالے ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں، صدرنے مصطفی نواز کھوکھرکوہدایت کی کہ جڑواں شہروں میں عوامی رابطے تیز کیے جائیں۔ صدر مملکت سے وزیرمملکت برائے دفاعی پیداوارسردارسلیم حیدر نے بھی ملاقات کی، علاوہ ازیںصدر سے وزیرمملکت تجارت سینیٹر عباس آفریدی اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں