پرویز مشرف پرحملہسزایافتہ 8ملزمان خصوصی عدالت سے بری

فوجی عدالت سے سزاہوچکی، ایک کیس کادوبارہ ٹرائل نہیں ہوسکتا،عدالت کافیصلہ


Numainda Express March 31, 2013
فوجی عدالت سے سزاہوچکی، ایک کیس کادوبارہ ٹرائل نہیں ہوسکتا،عدالت کافیصلہ فوٹو : اے ایف پی / فائل

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبرایک کے جج چوہدری حبیب الرحمن نے سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف پر جھنڈا چیچی چوک میں ہونے والے خودکش حملہ کیس کے8ملزمان کوکیس سے ڈسچارج کرتے ہوئے بری کر دیا ہے۔

جبکہ گرفتار ملزم رانا فقیر حسین کیخلاف سرکاری گواہان کو نوٹس جاری کرکے3اپریل کو طلب کر لیا ہے ۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ کیس کے 8 ملزمان نائیک ارشد محمود، زبیر احمد،غلام سرور بھٹی،راشد قریشی،اخلاص احمد،رانا نوید،عامر سہیل اور عدنان خان کو فوجی عدالت سزا سنا چکی ہے۔

ان کیخلاف ایک ہی کیس کا دوبار ٹرائل نہیںکیا جاسکتا اس لیے انھیں اس کیس سے فارغ کیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ یہ خودکش حملہ25دسمبر2003ء کو ہوا تھا جبکہ پنجاب حکومت نے اس مقدمے کی جیل میں سماعت کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، آئندہ سے اس مقدمے کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوا کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں