
برطانوی اخبارکوانٹرویومیں پی ٹی آئی چییرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان نے شادی کے دوران ان سے بے وفائی کی، عمران خان انہیں طلاق دینے سے پہلے ہی بشریٰ وٹوسے رابطے میں تھے اوروہ اس وقت بھی ایک وفادارشوہرنہیں تھے اورانہیں معلوم ہے کہ عمران خان نے یکم جنوری کوتیسری شادی کی لیکن اعلان بعد میں کیا۔ سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا تھا کہ مجھ سے شادی کے وقت بھی عمران خان نے ایسا ہی کیا تھا، شادی پہلے کرلی تھی اور اعلان بعد میں کیا تھا۔
ریحام خان کا کہنا ہے عمران خان اور بشریٰ وٹو گزشتہ تین سالوں سے مل رہے تھے، جس کی تصدیق بشریٰ بی بی کے سابق شوہرنے بھی کی تھی جب کہ عمران نے تیسری شادی کر کے اپنے کردار کو متنازع بنا دیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔