ختم نبوت ﷺ کیس میں رہنمائی کیلئے مذہبی اسکالرز طلب

کیس میں معاونت کے لیے مذہبی اسکالرز کی رہنمائی لی جائے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی


ویب ڈیسک February 21, 2018
کیس میں معاونت کے لیے مذہبی اسکالرز کی رہنمائی لی جائے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی فوٹو:فائل

ISLAMABAD: ہائی کورٹ نے ختم نبوت ﷺ کیس میں مذہبی اسکالرز کی رہنمائی لینے کا حکم دیتے ہوئے علما کو طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ختم نبوت ﷺ کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کہاں ہیں۔ معاون وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کو ایک دن کا وقت دیں وہ کل پیش ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ختم نبوت ﷺ ترمیم؛ راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ عدالت میں پیش

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے حکم دیا کہ کیس میں معاونت کے لیے مذہبی اسکالرز کی رہنمائی لی جائے گی۔ عدالت نے ڈاکٹر حسن مدنی، محسن نقوی ، ساجد الرحمان اور مفتی حسین بنوری کو پیر کے روز طلب کرتے ہوئے کہا کہ علما سے اس معاملے پر رائے لی جائے گی۔ درخواست گزار کے وکیل کل کیس میں بحث کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سماعت میں حکومت نے کاغذات نامزدگی حلف نامے میں ختم نبوت ﷺ سے متعلق ترمیم پر راجہ ظفر الحق کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |