
گزشتہ روز لاہور ایکسپوسینٹر میں لکس اسٹائل ایوارڈ 2018کی خوبصورت رنگارنگ تقریب سجائی گئی جس میں اداکارہ ماہرہ خان، ہمایوں سعید، احد رضامیر، سجل علی، جاوید شیخ، ماورا حسین سمیت پاکستانی شوبز اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکاروں نےشرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے، جب کہ فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے لوگوں کو داد دینے پر مجبورکردیا۔


لکس اسٹائل ایوارڈ 2018 کی گزشتہ روز سجنے والی تقریب میں اداکار ہمایوں سعیدنے فلم ''پنجاب نہیں جاؤں گی''کیلئے بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا۔

گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی اداکارہ ماہرہ خان سب پر بازی لے گئیں، ماہرہ خان کو فلم''ورنہ''کیلئے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
#LiveUpdates: @TheMahiraKhan wins the award for the Best Film Actress for Shoaib Mansoor helmed #Verna🌟✨💫 at #LSA2018‼️The star dedicated her award to women of the nation. CONGRATULATIONS ✨✨ pic.twitter.com/6w7w7dxO47
— Tribune Life & Style (@ETLifeandStyle) February 20, 2018

بلا شبہ فلم''نامعلوم افراد2''نے گزشتہ برس بہترین کہانی اور جاندار اداکاری کی وجہ سے خوب داد سمیٹی تھی۔ فلم میں جاوید شیخ کی اداکاری کو سراہتے ہوئے انہیں بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔
#LiveUpdates: THIS JUST IN‼️Javed Sheikh bags the award for the Best Supporting Actor for #NaMaloomAfraad2 🌟✨💫 at #LSA2018‼️CONGRATULATIONS ✨✨ pic.twitter.com/QbJgBs6QhS
— Tribune Life & Style (@ETLifeandStyle) February 20, 2018


بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ عروہ حسین نے فلم''پنجاب نہیں جاؤں گی''کیلئے حاصل کیا۔

ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی خوبصورت اور جاندار اداکاری سے سجی فلم ''پنجاب نہیں جاؤں گی''کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیاگیا۔

گلوکار راحت فتح علی خان کو فلم ''ارتھ2''کے گیت''سواردے''کیلئے بہترین گلوکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

گلوکارہ آئمہ بیگ کو فلم ''چھپن چھپائی''کے گانے ''صدقہ''کیلئے بہترین گلوکارہ کاایوارڈ دیا گیا۔

ڈرامہ سیریل ''یقین کا سفر''کے ذریعے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار احد رضامیر کو ٹی وی کیٹیگری کیلئے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔


جب کہ اداکارہ صباقمر ڈرامہ سیریل''باغی''میں جاندار اداکاری کے باعث بہترین اداکارہ کا ایوارڈ لے اڑیں۔
#LiveUpdates: THIS JUST IN‼️Urwa Hocane bags the award for the Best Supporting Actress for #PunjabNahiJaungi 🌟✨💫 at #LSA2018‼️CONGRATULATIONS ✨✨ pic.twitter.com/wHDUWreqvw
— Tribune Life & Style (@ETLifeandStyle) February 20, 2018
سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر مبنی ڈرامہ سیریل ''باغی''بہترین ڈرامہ قرارپایا۔

بہترین سنگر آف دی ایئر کا ایوارڈ علی حمزہ، علی سیٹھی اور وقار احسن کو کوک اسٹوڈیو میں پیش کیے جانے والے گانے ''تنک دھن''کیلئے دیا گیا۔

البم آف دی ایئر کا ایوارڈ حدیقہ کیانی کے البم ''وجد''کو دیاگیا۔ اس کے علاوہ ماڈل آف دی ایئرحسنین لہری اور آمنہ بابر قرار پائے۔

تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔