پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے اپنے رویے پرمعذرت کرلی

خورشید شاہ اپنے داماد سید اویس شاہ کو سکھرسے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دلوانے کے لیے پارٹی پردبائو ڈال رہے تھے


Staff Reporter March 31, 2013
خورشید شاہ اپنے داماد سید اویس شاہ کو سکھرسے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دلوانے کے لیے پارٹی پردبائو ڈال رہے تھے. فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت سے اپنے رویے پر معذرت کرلی اور ہفتے کواسکروٹنی کمیٹی میں شامل ہوگئے۔

خورشید شاہ اپنے داماد سید اویس شاہ کو سکھرسے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دلوانے کے لیے پارٹی پردبائو ڈال رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ رات صوبائی صدرکی رہائش گاہ پر پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے ہونے والے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے ناراض ہوکرچلے گئے تھے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ اپنے داماد اویس شاہ اور اپنے قریبی رشتے دار نصراللہ بلوچ کو ٹکٹ دلوانا چاہتے تھے۔ جس پر ارکان پارلیمانی بورڈ نے کہا کہ اویس شاہ کی پارٹی کے لیے کوئی خدمات نہیں۔ اگر انھیں ٹکٹ دیا توضلعی قیادت بشمول اسلام الدین شیخ اور کارکن شدید احتجاج کریں گے۔ جس پروہ احتجاجاً اجلاس سے اٹھ کرچلے گئے۔

جس کے بعد ان کے حامیوں نے سکھر میں ہفتے کواحتجاج کیا۔ خورشید شاہ کے رویہ اور سکھر میں احتجاج پر پارٹی اعلیٰ قیادت نے سخت نوٹس لیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ ہوا اور طویل مشاورت کے بعد انھوں نے اپنے رویے پرصوبائی صدر سے معذرت کرلی ۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے تمام رہنمائوں کوہدایت کی ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کا حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں پارٹی کی مرکزی قیادت کر رہی ہے جسے تمام رہنمائوں کو تسلیم کرنا ہوگا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں