چیف جسٹس سندھ کا بیورو کریسی میں تبادلوں پر اظہار تشویش الیکشن میں امن یقینی بنانے کی ہدایت

اہم اجلاس کی صدارت، کراچی کے تمام ایس ایچ اوز سے سیکورٹی پلان طلب


Staff Reporter March 31, 2013
کوئی غلط فیصلہ ہوا تو واپس لیا جائیگا، نگراں وزیراعلیٰ، سپریم کورٹ کی ہدایت پر ٹارگٹڈ آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آئے، ڈی جی رینجرز فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم نے سندھ کی بیوروکریسی میں تقرریوں و تبادلوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اورقانون نافذکرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ پر امن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایاجائے۔

چیف جسٹس نے کراچی کے تمام ایس ایچ اوز سے سیکیورٹی پلان طلب کرلیا ہے۔ ہفتے کو چیف جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں صوبے بالخصوص کراچی کے امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلیے اہم اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہواجس میں نگراں وزیر اعلی جسٹس (ر) زاہد قربان علوی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل عرب، چیف سیکریٹری راجہ محمد عباس، ڈائریکٹر جنرل رینجرز رضوان اختر،آئی جی سندھ،ایڈیشنل آئی جی غلام شبیر شیخ، رجسٹرارسندھ ہائیکورٹ عبدالمالک، ممبرانسپیکشن ٹیم فہیم صدیقی،ایڈیشنل چیف سیکریٹری عارف خان اور دیگر نے شرکت کی۔



اجلاس میں صوبے اور کراچی کے امن و امان کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ چیف جسٹس مشیر عالم نے قانون نافذکرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ پر امن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایاجائے،انھوں نے ہدایت کی کہ انتخابی عمل میں حصہ لینے والے ججز(ریٹرننگ افسران)کی فول پروف سیکیورٹی اور عدالتوںمیں پیش ہونے والے وکلا اور ماتحت عدالتوں کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر نگراں وزیر اعلیٰ ذاہد قربان علوی نے کہا کہ صوبے اور ملک کیہر شہری کی حفاظت مقدم ہے اور حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی۔

انھوں نے یقین دہانی کرائی کہ حال ہی میں ہونے والی تقرریوں اور تبادلوں پر نظرثانی کی جائے گی اور کوئی غلط فیصلہ کیا گیا ہے تو واپس لیا جائے گا۔ نگراں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ نگران حکومت نے انتخابات کے لیے فول پروف سیکیورٹی کا پلان تیار کرلیا ہے۔گواہوں کے تحفظ کیلیے قانون سازی میں خاصی پیش رفت ہوئی ہے اور جلد ہی پولیس افسران کی ملازمت کی مدت مقرر کرنے کیلیے آرڈیننس جاری کردیا جائے گا تاکہ پولیس افسران کو تحفظ کا احساس ہو۔ ڈی جی رینجرز نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں ٹارگٹڈ آپریشن کیے جارہے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیںا ور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد اور ملزمان کو گرفتار کیاگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |