لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری شہید

چھمب سیکٹر میں سول آبادی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی بھی ہوگیا

چھمب سیکٹر میں سول آبادی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی بھی ہوگیا فوٹو:فائل

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لائن آف کنٹرول پر چھمب سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں شہری ولایت حسین شہید جب کہ ایک اورشہری زخمی ہوگیا، جسے بھمبراسپتال منتقل کردیا گیا۔


دوسری جانب بنڈالہ میں بھی بھارتی فورسزکی جانب سے فائرنگ کی گئی اورنالی پتنی کی سول آبادی پربھی گولے برسائے گئے تاہم بھارتی فوج کی درندگی کا پاک فوج کی جانب سے بھرپورجواب دیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے جب کہ گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی فوج ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔
Load Next Story