بنگلادیش4 پاکستانیوںسمیت 16گرفتار 8 بم اور جعلی کرنسی برآمد
ایک کروڑ 29لاکھ روپے کی بھارتی و پاکستانی کرنسی شدت پسندوں کوپہنچانی تھی
بنگلادیش پولیس نے 4 پاکستانیوں سمیت 16افراد کو گرفتار کرکے 8بم اور لاکھوں روپے کی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔
مذکورہ گروپ مبینہ طور پر مجرمانہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلادیشی پولیس کے ترجمان منیرالاسلام نے میڈیا کو بتایا کہ خفیہ اطلاعات ملنے پر دارالحکومت کے مختلف حصوں سے سادہ لباس اہلکاروں نے رات بھر چھاپے مار کے 2خواتین سمیت 4پاکستانیوں اور 12بنگلادیشیوں کو گرفتار کرلیا جن میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 8خام بم اور ایک کروڑ 29لاکھ روپے کی بھارتی و پاکستانی کرنسی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیاہے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ یہ رقم بنیادپرست پارٹی جماعت اسلامی کے ایک رہنما فریدالدین کو فراہم کرنی تھی جو اسے حرکت الجہاداسلامی اور جماعت المجاہدین نامی شدت پسند تنظیموں کو پہنچاتا۔ واضح رہے کہ فریدالدین پر جنگجوؤں کو اسلحہ خریدکر دینے کے لیے مختلف بینکوں پر حملہ کرکے رقم لوٹنے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ لشکرطیبہ اور دیگر انتہاپسند گروپ بنگلادیش میں اب بھی فعال ہیں یہاں کی سرزمیں کو پڑوسی ملک میں داخلے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔