سعودی ویزے كیلئے پولیس كریكٹر سرٹیفكیٹ كی شرط عائد

پولیس کریکٹر فیصلے كا اطلاق 26 فروری 2018 سے ہو گا۔


ویب ڈیسک February 21, 2018
پولیس کریکٹر فیصلے كا اطلاق 26 فروری 2018 سے ہو گا۔ فوٹو:فائل

سعودی حكومت نے ویزے كیلئے پولیس كریكٹر سرٹیفكیٹ كی شرط عائد كردی ۔

غیر ملكی میڈیا كے مطابق سعودی حكومت نے نوكری یا وزٹ كے سلسلے میں سعودی عرب آنے والے افراد كے لیے پولیس كریكٹر سرٹیفكیٹ كی شرط لازم قرار دے دی ہےتاہم اس فیصلے كا اطلاق حج اور عمرہ زائرین پر نہیں ہو گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی عرب کا آئندہ برس سے سیاحتی ویزا دینے کا اعلان

نوكری یا دیگر وجوہات كی بنا پر سعودی عرب آنے والوں كو سعودی قونصیلٹ میں اپنے پاسپورٹ كے ہمراہ پولیس كریكٹر سرٹیفیكٹ لازمی جمع كرانا ہو گا۔ فیصلے كا اطلاق 26 فروری 2018 سے ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں