ڈاکٹرعافیہ کی رہائی نگراں حکومت کاخط بھی موثر ہوگا منورحسن
سابق حکومت نے کردار ادا نہیں کیا،عافیہ قوم کی بیٹی ہے مگراسکے ساتھ سوتیلی بیٹی جیسا سلوک کیا
جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسید منورحسن نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلیے امریکا کو لکھا جانے والا خط اتنا ہی موثر ثابت ہوسکتا ہے۔
جتنا سابق حکومت کی جانب ے لکھا جانے والا ہوسکتا تھا۔عافیہ صدیقی کی رہائی کیلیے صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف نے وہ کردار ادا نہیں کیا جو ادا کرنا چاہیے تھا، ڈاکٹر عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہے مگر اس کے ساتھ سوتیلی بیٹی جیسا سلوک کیا گیا ہے۔ان خیالات کااظہار انھوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی اور ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔منور حسن نے کہا کہ میں جب بھی کراچی آتا ہوں توعافیہ کی والدہ سے اظہار یکجہتی اور دکھ درد بانٹنے کے لیے ان سے ملاقات کے لیے ضرورآتا ہوں، ہمارا دکھ مشترک ہے۔ سابق حکومت نے ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کے لیے اپنا کردارادا نہیں کیا۔
نگران حکومت بھی آئینی اور قانونی حکومت ہے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے سلسلے میں اس کا خط لکھنا بھی کارآمد ثابت ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میںمنورحسن نے کہاکہ ن لیگ،تحریک انصاف اورجے یو آئی (ف) سے مذاکرات جاری ہیں،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی وجہ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق پیشرفت کی رفتار سست ہے۔