نواز شریف آپ جیت گئے ہیں مریم نواز

انصاف کے اعلی ترین ادارے فیصلے نہیں بلکہ موقف کے حق میں ثبوت پیش کر رہے ہیں،مریم نواز


ویب ڈیسک February 21, 2018
انصاف کے اعلی ترین ادارے فیصلے نہیں بلکہ موقف کے حق میں ثبوت پیش کر رہے ہیں،مریم نواز، فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے نوازشریف آپ جیت گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف آپ جیت گئے ہیں۔ جب کہ انصاف کے اعلی ترین ادارے آپ کے خلاف فیصلے نہیں بلکہ آپکی سچائی کی گواہی اور موقف کے حق میں ثبوت پیش کر رہے ہیں۔



سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے نواز شریف کی تصویر بھی ٹوئٹ کی جس میں تحریر ہے کہ میں بھی نواز ہوں اور حق کے لیے لڑنا جانتا ہوں۔



مریم نواز نے کہا کہ منصفوں نے آج خود ان باتوں کی تائید کی جن باتوں پر نوازشریف کو توہین عدالت کا نوٹس دیا تھا۔



مریم نواز نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ 'عقلمندوں' کی عقل پر حیرانگی ہے! اس کو کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنا کہوں یا خود کو دھوکہ دینا ؟۔



نواز شریف کی صاحبزادی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کیا اس فیصلے کے بعد پارٹی نواز شریف کو لیڈر ماننا چھوڑ دے گی؟ اس فیصلے نے نواز شریف کے بیانیے کو تقویت دینے کے سواہ کچھ نہیں کیا۔



مریم نواز نے ایک ٹوئٹ میں ہمت دیتے ہوئے کہا کہ شیرو۔۔ گبھرانا نہیں! یہ زیادتیاں نواز شریف/مسلم لیگ ن کو اور اوپر لے کر جائیں گی انشاءالّلہ۔ یاد رکھنا، ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے!



واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پارٹی کی صدارت کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |