نوازشریف اصلاحات نہیں اپنی عدلیہ چاہتے ہیں بلاول بھٹو زرداری

نواز شریف کی خواہش ہے کہ پارلیمنٹ کو متنازع بنا کر اسے عدلیہ سے لڑائی کیلئے استعمال کیا جائے، بلاول بھٹو


ویب ڈیسک February 21, 2018
میاں صاحب ملک اور عوام سے مذاق بند کریں، چیئرمین پیپلزپارٹی ۔ فوٹو: فائل

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف عدالتی اصلاحات نہیں بلکہ اپنی عدلیہ چاہتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف اب بھی چاہتے ہیں کہ ماضی کی طرح عدلیہ کو ڈکٹیٹ کریں کہ کیا فیصلہ ہونا چاہیے، وہ پارلیمنٹ کو متنازع بنانا اور عدلیہ سے لڑائی کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے نوازشریف کی عدالتی اصلاحات کی خواہش کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب ملک اور عوام سے مذاق بند کریں، نوازشریف 3 بار وزیراعظم بنے آج بھی مرکز میں ان کی حکومت ہے مگر وہ اپوزیشن لیڈر کی طرح بول رہے ہیں، وہ رونا دھونا بند کریں اور کام کریں۔

بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ آئین سپریم اور پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، یہ مناسب نہیں کہ اس وقت ایسے بیانات دیئے جائیں کہ پارلیمنٹ میں قانون پاس ہونے سے پہلے کہیں کہ ہم اسے ختم کرسکتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |