میانمارفسادات میں43 ہلاکتوں کی تصدیق

حالیہ مسلم بدھ فسادات میں1300 سے زائدگھر اورعمارتیں تباہ ہوگئیں.


AFP March 31, 2013
15 شہروں میں ہنگامے، 11 ہزار سے زائد افراد بے گھرہوگئے، ریاستی میڈیا. فوٹو: اے ایف پی

وسطی میانمار میں حالیہ مسلم۔ بدھ فسادات میں مرنے والوں کی تعداد 43سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ فسادات کی تازہ ترین لہر میں 1300 سے زائدگھر اور عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔

ریاستی میڈیا کے مطابق تازہ مسلم ۔بدھ فسادات میں ملوث 68 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اخبار نیو لائٹ آف میانمر کے مطابق 11,376افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ مجموعی طور پر15 شہروں میں ہنگاموں اور پرتشدد واقعات کی تعداد 163سے زیادہ بتائی جارہی ہے ۔

اس سے پہلے سرکاری طور پر مرنے والوں کی تعداد 40بتائی گئی تھی۔ اس کے بعد صدر تھین سین کی جانب سے جمعرات کوحالیہ پر تشدد واقعات کا سخت نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے سخت احکام جاری کرنے کے بعد صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔صدر نے فسادات کی ذمے داری سیاسی موقع پرستوں اور مذہبی انتہاپسندوں پر ڈال دی تھی۔ گزشتہ برس بھی فسادات میں 180افراد مارے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |