سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے ترجمان مسلم لیگ ن

نواز شریف کی قیادت کسی عہدے یا منصب کی محتاج نہیں، ترجمان مسلم لیگ (ن)

نواز شریف کی قیادت کسی عہدے یا منصب کی محتاج نہیں، ترجمان مسلم لیگ (ن) فوٹو: فائل

ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کو انصاف کے بنیادی تقاضوں کے منافی قرار دیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 1973کے آئین کی خالق پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قانون کو ختم کر دیا گیا، اس فیصلے کی جمہوری تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، عدالتی فیصلے سے ایوب خان اور پرویز مشرف کا آمرانہ اور جمہوریت کش کالا قانون بحال ہو گیا ہے۔ ایک سیاسی جماعت سے اس کا سربراہ چننے کا جمہوری حق چھین لیا گیا، ماضی میں بھی ایسے متنازع فیصلوں سے سیاسی جماعتوں سے ان کی قیادت چھیننے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔ جو کبھی کامیاب نہیں ہوئی۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ نواز شریف کسی فرد کا نہیں بلکہ ایک نظریے، فلسفے اور تحریک کا نام ہے، وہ کروڑوں عوام کی جمہوری امنگوں کے حقیقی ترجمان بن چکے ہیں۔ ان کی قیادت کسی عہدے یا منصب کی محتاج نہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی رہبری اور قیادت میں آئین، قانون اور جمہور کی حکمرانی کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ نواز شریف کی قیادت میں آئین اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
Load Next Story