نقیب اللہ قتل کیس میں پولیس اہلکاروں سمیت مزید 6 افراد گرفتار

گرفتار ملزمان نے ملوث اہلکاروں کو کراچی سے باہر فرار ہونے میں مدد فراہم کی تھی، پولیس حکام


Raheel Salman February 22, 2018
نقیب اللہ قتل کیس میں اب تک 10 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے فوٹو : فائل

نقیب اللہ قتل کیس میں پولیس اہلکاروں سمیت مزید چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے خلاف درج نقیب اللہ کے قتل کے مقدمے میں مزید اہم پیش رفت ہوئی ہے، سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز دو پولیس اہلکاروں جمیل عباسی اور اورنگزیب سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جنھیں جلد عدالتوں میں پیش کیا جائے گا، حکام نے بتایا کہ مذکورہ چھ افراد نے سابق ایس ایچ او شاہ لطیف ٹائون امان اللہ مروت ، سابق ایس ایچ او سہراب گوٹھ شعیب شیخ ، سابق چوکی انچارج انار خان سمیت دیگر کئی افراد کو کراچی سے باہر فرار ہونے میں مدد فراہم کی تھی ، اس بات کی تصدیق مذکورہ چھ ملزمان کے موبائل فون ڈیٹا کے ذریعے بھی کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دو پولیس اہلکاروں اورنگزیب اور جمیل عباسی نے شاہ لطیف ٹاؤن میں ہونے والے پولیس مقابلے کے بعد سرکاری اسلحہ واپس جمع کرایا تھا جبکہ بکتر بند گاڑی کی بھی واپسی کی انٹری کرائی تھی، اس کے علاوہ دیگر کئی الزامات کے تحت بھی مذکورہ ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں اہم پیشرفت متوقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں بھی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں اور مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جاسکتی ہیں۔

اس سے قبل نقیب اللہ قتل کیس میں اب تک 10 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن میں پولیس اہلکاروں کے علاوہ سابق ڈی ایس پی ملیر سٹی قمر احمد بھی شامل ہیں ، قمر احمد کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |