شہباز شریف صدارت کیلیے مضبوط امیدوار یعقوب ناصر عبوری ذمے داریاں سنبھال سکتے ہیں

سپریم کورٹ کے فیصلے کے فوری بعد ن لیگ میں مشاورت کا عمل شروع ہوگیا ہے، ذرائع ن لیگ


Rameez Khan February 22, 2018
سپریم کورٹ کے فیصلے کے فوری بعد ن لیگ میں مشاورت کا عمل شروع ہوگیا ہے، ذرائع ن لیگ۔ فوٹو: فائل

نوازشریف کی پارٹی صدارت سے بھی نا اہلی کے بعد شہباز شریف ہی پارٹی صدارت کے لیے سب سے اہم امیدوار ہیں جب کہ سردار یعقوب ناصر قائمقام صدر بن سکتے ہیں۔

نوازشریف کو پارٹی صدارت سے بھی نااہل کرنے کے عدالتی فیصلے کے بعد شہباز شریف ہی پارٹی صدارت کے لیے سب سے اہم امیدوار ہیں تاہم سینئر نائب صدر سردار یعقوب ناصر کو ن لیگ کا قائمقام صدر بنانے کی قوی امید ہے۔

 

ن لیگ کے ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے فوری بعد ن لیگ میں مشاورت کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ ن لیگ کے سینئر رہنما راجا ظفرالحق کے مطابق جاتی امرا میں نوازشریف اور اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاسوں میں سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

دوسری جانب وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ عدالتی فیصلہ غلط ہے، نوازشریف کے خلاف ایسا فیصلہ متوقع تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |