
سابق ایم پی اے عدنان خان وزیر اپنے ساتھیوں کے ساتھ انتخابی مہم کے لیے جارہے تھے کہ جانی خیل میں ان کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ملک مقبول اور ملک ممتاز جاں بحق جبکہ عدنان وزیراور پولیس کانسٹیبل سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال بنوں منتقل کردیا گیا۔
عدنان وزیرالیکشن 2008 میں پی کے 72 سے آزاد حیثیت سے کامیاب ہوکر اے این پی میں شامل ہوئے تھے وہ اس بار بھی آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔