کراچی بلدیہ ٹاؤن میں رینجرزآپریشن 25 افراد گرفتار اسلحہ برآمد

رانگڑ محلے میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے علاقے کو مکمل طور پرکلیئر کر دیا گیاہے،ترجمان رینجرز۔


ویب ڈیسک March 31, 2013
گرفتار ملزمان میںٕ ٹارگٹ کلرز اور سیاسی جماعتوں کے بعض ارکان شامل ہیں جن کےقبضے سے 60 چھوٹے بڑے ہتھیار اوربڑی مقدار میں گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

شہر کے علاقے بلدیہ ٹاؤن رانگڑ محلے میں رینجرز نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن میں 25 افراد کو حراست میں لے کر بھاری اسلحہ قبضے میں لے لیا۔


رینجرز نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر بلدیہ ٹاؤن رانگڑ محلے میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا، آپریشن میں رینجرز کے 800 اہلکاروں نے حصہ لیا جن میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں، مشتبہ مقامات کی نشاندہی کےلئے سراغ رساں کتوں کی مدد بھی حاصل کی گئی، 4 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والے آپریشن میں علاقے کا محاصرہ کرکے تمام راستوں کوبند کر دیا گیا جب کہ اس دوران گھر گھر بھی تلاشی لی گئی۔


سرچ آپریشن کے دوران بلدیہ ٹاؤن رانگڑ محلے سے 250 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تاہم ان میں سے 25 افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور باقی افراد کو پوچھ گھچھہ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ گرفتار ملزمان میںٕ ٹارگٹ کلرز اور سیاسی جماعتوں کے بعض کارکن بھی شامل ہیں جن کےقبضے سے 60 چھوٹے بڑے ہتھیار اوربڑی مقدار میں گولیاں برآمد کرلی گئیں، ترجمان رینجرز کے مطابق رانگڑ محلے میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے علاقے کو مکمل طور پرکلیئر کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں