کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دنوصولی کے وقت میں رات 12 بجے تک توسیع

انتخابی شیڈول کے مطابق پیر کے روز سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ شروع ہو گا جو 7 اپریل تک جاری رہے گا۔


ویب ڈیسک March 31, 2013
اب تک ملک بھر میں 5ہزار 500 سے زائد امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں فوٹو : فائل

ملک بھر میں انتخابی امیدواروں کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے، الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی وصولی میں 8 گھنٹے کی توسیع کرتے ہوئے رات 12 بجے تک وقت بڑھادیا ہے۔

انتخابات میں امیدواروں کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے جس کی وجہ سے اتوار کے باوجود ملک بھر میں ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر عوام کا رش لگا ہوا ہے۔ ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان کے مطابق اب تک ملک بھر میں 6 ہزار سے زائد امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی جمع کرانے آنے والے امیدواروں کو جلوس کی شکل میں نہ آنے اور اسلحے کی نمائش نہ کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں تاہم ان ہدایات کے باوجود ریٹررنگ افسران کے دفاتر کے باہر بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں جو اپنے امیدواروں کے حق میں نعرے بازی کررہے ہیں جبکہ بعض مقامات پر پولیس کی موجودگی کے باوجود امیدواروں کے حامی بھر پور انداز میں اسلحے کی نمائش کررہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے انتخابی شیڈول کے مطابق پیر کے روز سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ شروع ہو گا جو 7 اپریل تک جاری رہے گا۔ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 8 سے 10 اپریل تک دائر کی جاسکیں گی۔ جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 19 اپریل کو جاری کی جائے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |