پیرس بم رکھنے کی اطلاع پر ایفل ٹاور خالی کرا لیا گیا

سیکیورٹی اہلکاروں نےتربیت یافتہ کتوں اوردوسرےحساس آلات کی مددسےعلاقےکی تلاشی لی لیکن کوئی دھماکہ خیزمواد برآمد نہ ہوا۔


ویب ڈیسک March 31, 2013
سیکیورٹی اہلکاروں نےتربیت یافتہ کتوں اوردوسرےحساس آلات کی مددسےعلاقےکی تلاشی لی لیکن کوئی دھماکہ خیزمواد برآمد نہ ہوا۔ فوٹو: رائٹرز

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دھمکی آمیز فون کال کے بعد ایفل ٹاور خالی کرا لیا گیا، سیاحوں کو علاقے سے باہر نکال دیا گیا۔

ایفل ٹاور انتظامیہ کے مطابق نامعلوم شخص نے فو ن پر بم رکھنے کی اطلاع دی تھی۔ اطلاع ملتے ہی 1400 سیاحوں ایفل ٹاور سے باہر نکالا گیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے تربیت یافتہ کتوں اور دوسرے حساس آلات کی مددسے علاقے کی تلاشی لی گئی لیکن کوئی دھماکہ خیز مواد برآمد نہ ہوا۔


واضح رہے کہ مالی میں فرانسیسی فورسز کی طرف سے القاعدہ کے خلاف آپریشن پردہشت گردی کے خطرات بڑھ گئے ہیں جس پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں