کراچی 3 بوری بند لاشیں ملیں فائرنگ و آتشگیر مواد پھٹنے سے 15 افراد زخمی

واٹرپمپ چورنگی کے قریب نجی اسپتال کے سامنے کارمیں پراسراردھماکا،اورنگی میں فطرے کی پرچیوں پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا


Staff Reporter August 09, 2012
واٹرپمپ چورنگی کے قریب نجی اسپتال کے سامنے کارمیں پراسراردھماکا،اورنگی میں فطرے کی پرچیوں پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا۔ فائل فوٹو

ISLAMABAD: شہر کے مختلف علاقوں سے3 افرادکی لاشیں ملیں جبکہ فائرنگ کے واقعات اوردستی بم حملے میں پیپلز پارٹی کے کارکن سمیت15 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق میانوالی کالونی لیاری ندی میں بوری بندلاش ملی ،مقتول کی شناخت35سالہ شعیب بلوچ کے نام سے ہوئی جسیاغواکے ہاتھ پاؤں باندھ کرتشددکانشانہ بنانے کے بعدفائرنگ کرکے ہلاک کیاگیاتھا۔

مقتول چاکیواڑہ کے علاقے ریکسرلائن کارہائشی اورغیرشادی شدہ تھا،مقتول شعیب بلوچ ٹیلر ماسٹرتھااور چاکیواڑہ میں ٹیلرنگ شاپ ہے،مقتول شعیب بلوچ لیاری ٹاؤن کے سابق یوسی ناظم روف بلوچ کاقریبی رشتے دار تھا،رؤف بلوچ کو گینگ وار کے سابق سربراہ رحمٰن بلوچ کی ہلاکت کے بعدعلاقہ بدرکردیاگیاتھاجبکہ اس کے گھر پرموجودہ گینگ وارکے ملزمان نے قبضہ کرلیاہے جبکہ رؤف بلوچ کے دیگررشتے داربھی لیاری سے نقل مکانی کرگئے تھے۔

دھوبی گھاٹ پل پربوری بندلاش ملی جس کی شناخت24 سالہ شاہدبلوچ کے نام سے کرلی گئی،مقتول پاک کالونی جہان آبادلاشاری محلے کارہائشی تھااورفیکٹری میں ملازمت کرتاتھامقتول کو5اگست کی صبح فیکٹری جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے اغواکیاتھااورہاتھ پاؤں باندھ کرتشددکانشانہ بناکرہلاک کردیا۔شاہ لطیف تھانے کی حدودمیں واقع کمپیوٹرکالج کے عقب میں واقع مین روڈسے25 سالہ نامعلوم مغوی کی لاش ملی،مقتول کونامعلوم ملزمان نے اغواکرکے تشدد کا نشانہ بناکرسر میں گولی مارکرہلاک کیا۔

واٹر پمپ چورنگی کے قریب نجی اسپتال کے سامنے کار نمبر ATN-778 میں پراسراردھماکے کے نتیجے میں کار میں سوار سلمان بلوچ اوررضوان زخمی ہو گئے،مضروب رضوان کاایک ہاتھ بری طرح متاثر ہوا ہے،اس کی حالت بھی انتہائی تشویشناک ہے۔پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے رہنماسلیمان نے ایکسپریس کوبتایاکہ ایک سیاسی جماعت کے کارکن بنگلہ بازار میں فطرے کی پرچیاں تقسیم کررہے تھے جس پر تلخ کلامی کے بعدفائرنگ ہو گئی،جاویدبہاری پیپلز پارٹیPS-95 کا کارکن ہے۔بلدیہ ٹاؤن نمبر7 اسٹارگراؤنڈ کے قریب نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شوکت ولداکرم داد اورراشد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیااورفرار ہو گئے۔

اورنگی ٹاؤن بنگلہ بازارمیں دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے35سالہ جاویدبہاری،30سالہ کامران اورایک خاتون سمیت4افراد زخمی ہوگئے۔پریڈی تھانے کی حدوداکبرروڈ پر خرم آٹوزمیں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ماجد،عثمان اور ناصرزخمی ہو گئے ۔پولیس نے فائرنگ کر کے فرار ہونے والے ناصر ،فرید اور ابراہیم نے فائرنگ کی تھی جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا،واقعہ زاتی رنجش کانتیجہ ہے۔بغدادی تھانے کی حدودمدینہ کالونی گلی نمبر 5 میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 28 سالہ خلیل بلوچ زخمی ہو گیا۔

ملزمان نے مضروب کی بہن قمرجہاں کو ذبح کرنے کی کوشش کی تاہم شور شرابے پر ملزمان فرارہوگئے ۔پولیس کے مطابق خاتون کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔پیر آباد کے علاقے کنواری کالونی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے عبدالقادرسینے پرگولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔منگھوپیرکے علاقے میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے60سالہ جفیل خان اوراس کا بیٹا30سالہ اکبرزخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |