امیدواربندوق کے زور پر نہیں بلکہ ووٹ کے ذریعے الیکشن لڑیں گے ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن

رات 12 بجے کے بعد کاغذات نامزدگی ویب سائٹ پر جاری کرنا شروع کردیں گے، افضل خان


ویب ڈیسک March 31, 2013
کوشش ہے کہ رات 9 بجے تک امیدواروں کی حتمی فہرست تیار کر لی جائے، افضل خان. فوٹو فائل

ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان نے کہا ہے کہ اس مرتبہ امیدوار بندوق کے زور پر نہیں بلکہ ووٹ کے ذریعے الیکشن لڑیں گے، انتخابی امیدواروں کے کاغذات کی بے رحم جانچ پڑتال ہوگی۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک میں اب تک 6 ہزار کے قریب امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں جن میں سے2546 کی جانچ پڑتال مکمل ہوچکی ہے، امید ہے کہ امیدواروں کی جانچ پڑتال کا عمل بروقت مکمل کرلیا جائے گا اور رات 12 بجے کے بعد کاغذات نامزدگی ویب سائٹ پر جاری کرنا شروع کردیں گے۔

افضل خان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران اسلحہ کی نمائش یا ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو جیل بھیج دیا جائے گا اور متعلقہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیئے جائیں گے، جانبدار، غیر ذمہ دار یا سفارشی سرکاری ملازمین کا تبادلہ کر دیا جائے گا۔ انتخابات کے دوران سیکیورٹی ادارے ،اسٹبلشمنٹ ملک دشمن عناصر پرکڑی نظررکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جعلی ڈگریوں پر بابو گری کے سوا کچھ نہیں کیا، انہوں نے متعلقہ یونیورسٹیوں سے کیوں نہیں پوچھا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |