ایم کیو ایم نے انتخابی منشور کو حتمی شکل دےدی خواتین کی نمائندگی سرفہرست

منشور پر ایم کیوایم کا انتجابی نعرہ اختیارات سب کے لئے درج ہے.


ویب ڈیسک March 31, 2013
منشور پر ایم کیوایم کا انتجابی نعرہ اختیارات سب کے لئے درج ہے فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ نے انتخابی منشور کو حتمی شکل دے دی، پارلیمنٹ میں خواتین کی نمائندگی 50 فیصد کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے تیارہ کردہ انتخابی منشور کے مسودے میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ، مربوط اور مضبوط خارجہ پالیسی بنانے پر زور دیا گیا ہے، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے معاشی فضا کو سازگار بنانا ، پڑوسی ممالک سے بہتر تعلقات کا قیام ، دیہی اور شہری علاقوں میں تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لانا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے موئثر اقدامات بھی منشور کا حصہ ہیں جبکہ بھتہ خوری کا خاتمہ اور قومی خزانہ لوٹنے والوں کا سخت احتساب بھی منشور میں شامل ہے۔

منشور پر ایم کیوایم کا انتجابی نعرہ اختیارات سب کے لئے درج ہے، منشور کمیٹی نے منشور کا مسودہ رابطہ کمیٹی کو بھجوادیا جس کا اعلان کل پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں