ناردرن بائی پاس کے قریب اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی کے دوران مختلف وارداتوں میں مطلوب 3 انتہائی مطلوب ملزمان ہلاک ہوگئے.
ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ فاروق اعوان کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو نے کارروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں 3 انتہائی مطلوب ملزمان ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت ڈاکٹر داؤد کشکوری، علی ملاح اوراختر سیال کے نام سے ہوئی ہے ، ہلاک ہونے والے ملزمان قتل، اقدام قتل اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزمان سے دستی بم اور کلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔