سپریم کورٹ کا فیصلہ میرے لیے غیرمتوقع نہیں نواز شریف

میرا نام نواز شریف ہے اس کو بھی چھیننا ہے تو چھین لیں، سابق وزیر اعظم


ویب ڈیسک February 22, 2018
آئین میں ایسی شق تلاش کریں جس سے میری شناخت بھی چھین لیں، نوازشریف: فوٹو: فائل

FAISALABAD: سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے دیا گیا فیصلہ میرے لیے غیرمتوقع نہیں اور میرا نام نواز شریف ہے اس کو بھی چھیننا ہے تو چھین لیں۔

احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ کی جانب سے دیا گیا فیصلہ میرے لیے غیرمتوقع نہیں، گزشتہ روز دیئے گئے فیصلے کی بنیاد وہی ہے کہ بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لی، یہ کہا گیا کہ قانون صرف ایک شخص کے لئے تھا اوریہ قانون پارلیمنٹ نے بنایا تویہ قانون کیسے ایک شخص کیلئے مخصوص ہوگیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف پارٹی صدارت سے بھی نااہل

نوازشریف نے کہا کہ عدالتی فیصلے صرف میری ذات کے گرد گھومتے ہیں اور یہ فیصلے غصے اور بغض میں دیئے جارہے ہیں۔ 28 جولائی کو مجھ سے وزارت عظمیٰ چھینے کے لیے بلیک لاء ڈکشنری استعمال کی گئی جب کہ گزشتہ روز آنے والے فیصلے سے میری پارٹی صدارت بھی چھین لی گئی۔ ان کا خیال ہے کہ نوازشریف کوہمیشہ کے لئے سیاست سے نکال دیں۔ میرانام محمد نواز شریف ہے چاہیں تو وہ بھی چھین لیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 کے خلاف دائر درخواستوں کا فیصلہ سنا دیا، جس کے نتیجے میں نواز شریف پارٹی صدارت سے بھی نااہل ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں