
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں سجنے والی لکس اسٹائل ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب میں جہاں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والےمتعدد اداکاروں کو بہترین کارکردگی دکھانے پرایوارڈ سے نوازا گیا وہیں جاوید شیخ اور ماہرہ خان کے درمیان ہونے والے واقعے نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: لکس اسٹائل ایوارڈ کامیلہ ماہرہ خان اور صبا قمرنے لوٹ لیا
تقریب کے دوران ماہرہ خان کو فلم ''ورنہ''کیلئے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، انہیں یہ ایوارڈ اداکارہ ماورہ حسین اور جاوید شیخ نے دیا، تاہم ماہرہ جب اسٹیج پراپنا ایوارڈ وصول کرنے پہنچیں توپہلے ماورا حسین کے گلے ملیں اور ان کے گال پر پیار کیا، بعد ازاں جاوید شیخ سے گلے ملیں، جاوید شیخ نے بھی ماورا کی طرح ان کے گال پر پیار کرنے کی کوشش کی لیکن ماہرہ انہیں نظر انداز کرکے آگے بڑھ گئیں اور ماورا سے ایوارڈ وصول کیا۔ تاہم یہ منظر کیمرے کی آنکھ سے محفوظ نہ رہ سکا اور اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
Congratulations my favourite @TheMahiraKhan for winning the best actor award for #Verna 😃 you truly deserve it ❤ and I love you a lot ❤ #MahiraKhan #LSA2018 pic.twitter.com/Il5skyFZ1H
— Deiip Baasu (@deepbasu1) February 21, 2018
سوشل میڈیا صارفین نے جاوید شیخ کی اس حرکت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر خوب تنقید کی، کسی نے کہا جاوید شیخ شاید ماہرہ کے کان میں کچھ کہنا چاہ رہے تھے، کسی نے کہا جاوید شیخ کی اس حرکت سے رنبیر کپور کو دھچکا پہنچے گا،جب کہ کچھ لوگوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ جاوید شیخ پر جنسی ہراسانی کا کیس ہونا چاہئے۔
تنقید جب حد سے بڑھ گئی تو ماہرہ خان کو میدان میں آنا ہی پڑا، انہوں نے جاوید شیخ پر تنقید کرنے والوں کو کہا میرے آس پاس کچھ ایسی خبریں گردش کررہی ہیں جن کا کوئی مطلب نہیں، چیزوں سے باخبر رہنا اور ان پر اپنی رائے دینا بہت اچھی بات ہے لیکن خدا کیلئے ہر چیز کو خبر بنانے کیلئے استعمال مت کریں۔ جاوید شیخ ہماری انڈسٹری میں لیجنڈ کی حیثیت رکھتے ہیں وہ ہم سب کے استاد ہیں اور میں ہمیشہ ان کی ضمانت دوں گی۔
I have just woken up to such silly stuff floating around. It’s good to be aware and have an opinion but for Gods sake don’t use anything and everything to make news. Javed Sheikh of all people! He is a legend and a mentor to all of us in this industry. Would vouch for him always.
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) February 21, 2018
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔