سونم کپورنے منگنی کی افواہوں پرخاموشی توڑدی

اداکارہ ہمیشہ سے ہی اپنی نجی زندگی سے متعلق بات کرنا پسند نہیں کرتیں


ویب ڈیسک February 22, 2018
میرے زیورات کے متعلق سوالات کیوں پوچھ رہے ہیں، سونم کا صحافی سے سوال: فوٹو: فائل

سونم کپورنے اپنی منگنی کی افواہوں پرخاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی نجی زندگی کے بارے میں میڈیا کے سامنے بات کرنا پسند نہیں کرتیں۔

ناموربالی ووڈ اداکارہ سونم کپورحال ہی میں ایک تقریب کے دوران انگلی میں منگنی کی انگوٹھی پہنی ہوئی نظرآئیں جس کے بعد میڈیا میں ایک بار پھر ان کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔ تقریب کے دوران جب سونم سے انگوٹھی کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نےاپنے پچھلے بیانات کی طرح اس بار بھی منگنی، شادی اور نجی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا میں میڈیا کے سامنے کبھی اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کرناپسند نہیں کرتی، پھر بھی آپ لوگوں کا بہت شکریہ کہ آپ نے میری نجی زندگی میں دلچسپی لی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سونم کپور شادی کے سوال پر بھڑک اٹھیں

اداکارہ نے کہا کہ جہاں تک میری انگلی میں موجود انگوٹھی کی بات ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ نہیں یہ منگنی کی انگوٹھی نہیں ہےاور اگر یہ انگوٹھی منگنی کی ہوتی تو کیا میں آپ کونہیں بتاتی، میں نے صرف اسی انگلی میں نہیں بلکہ تمام انگلیوں میں انگوٹھیاں پہنی ہوئی ہیں۔ اداکارہ نے سوال پوچھنے والے صحافی سے کہا آپ میرے زیورات کے متعلق سوالات کیوں پوچھ رہے ہیں اوروہ بھی خاص طور پرانگوٹھی کے بارے میں ہی کیوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کے بعد سونم کپور اور ان کے بوائے فرینڈ آنند آہوجا کی شادی کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی ہیں اورکہا جارہا ہے کہ سونم کپور آنند آہوجا کے ساتھ رواں سال کے وسط میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں