موجودہ صورتحال کا نتیجہ اچھانہیں نکلے گا حفیظ پیرزادہ
سسٹم نہیں چلے گا، سپریم کورٹ کو اب خط کامعاملہ چھوڑدینا چاہیے،طارق محمود
HYDERABAD:
وزیر اعظم کو توہین عدالت کے الزام میں اظہار وجوہ کا نوٹس جاری ہونے پر قانونی ماہرین نے خدشے کا اظہارکیا ہے کہ اداروں کے درمیان تصادم سے ملک کا نقصان ہو گا۔ حفیظ پیر زادہ نے صحافیوںکوبتایاکہ اداروں کے درمیان تصادم کی موجودہ صورتحال کا نتیجہ اچھا نہیں نکلے گا ۔
انھوں نے کہا توہین عدالت پر ملکہ برطانیہ کواستثنٰی نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کو بھی سزا ہو جائے گی۔ جسٹس (ر) طارق محمود نے کہا ملک میں سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا ہے، تصادم کی صورت میں نقصان ملک کا ہوگا۔ انھوں نے کہا وزیر اعظم آتے جاتے رہے تو سسٹم نہیں چلے گا۔ انھوںنے کہا سپریم کورٹ کو خط کا معاملہ اب چھوڑدینا چا ہیے۔