KARACHI:
ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کے خلاف سازش سندھ کے خلاف سازش ہے اورسندھ کے خلاف سازش پاکستان کے خلاف سازش کے مترادف ہے۔
نوشہرو فیروز میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سندھ کا اگلا وزیر اعلیٰ ایم کیو ایم سے ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے ملک سے موروثی سیاست کا خاتمہ کیا، متوسط طبقے سےتعلق رکھنے والی جماعت ایم کیو ایم اپنے کارکنوں کو اپنا اثاثا سمجھتی ہے، اگر کارکنوں کو کوئی ہاتھ لگائے تو ہم اسیمبلیوں کو ہلا دیتے ہیں۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ان کی جماعت کو اتحادی بنا کر صرف 30 ارب روپے دئیے گئےاور 670 ارب روپے حکومت سندھ نے خود رکھے، انہوں نے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ اربوں روپے اندرون سندھ میں کہاں لگائے گئے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں فسادات سندھ کے خلاف سازش اور ملک کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش ہے، سندھ کے بیٹے صوبے کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، پاکستان کو صرف صوبہ سندھ کے لوگ ہی بچا سکتے ہیں۔