پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نوٹیفیکیشن جاری

آئندہ ماہ کے لئے پیٹرول کی قیمت 77 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 102.30 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔


ویب ڈیسک March 31, 2013
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کی توقع کی جارہی تھی۔ فوٹو: فائل

حکومت نے اگلے ایک ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، توٹیفیکیشن کے تحت پیٹرول کی قیمت 77 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 102.30 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 62 پیسے کمی کے بعد اس کی نئی 108.59 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت 1.64 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے ساتھ اس کی نئی قیمت 98.26 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 1.50 روپے کمی کے ساتھ 93.28 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کی توقع کی جارہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |