ن لیگ سینیٹ الیکشن سے آؤٹ الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو آزاد قرار دیدیا

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کے جاری کردہ نئے پارٹی ٹکٹوں کو مسترد کردیا


ویب ڈیسک February 22, 2018
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اہم ترین اجلاس میں 4 آپشنز پر غور کیا گیا، ذرائع فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ امیدواروں کو آزاد امیدوار قرار دیتے ہوئے پارٹی چیئرمین راجہ ظفر الحق کی جانب سے جاری کردہ نئے ٹکٹوں کو مسترد کردیا جس کے نتیجے میں بحیثیت سیاسی جماعت (ن) لیگ سینیٹ الیکشن سے آؤٹ ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی اور تمام فیصلے کالعدم ہونے کے بعد ان کی طرف سے (ن) لیگ کے سینیٹ امیدواروں کو جاری کردہ ٹکٹوں کے مسئلے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اسی دوران مسلم لیگ (ن) نے اپنے سینیٹ امیدواروں کو نئے ٹکٹ جاری کرکے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرادیے۔ نئے ٹکٹ مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کے دستخطوں سے جاری کئے گئے تاہم الیکشن کمیشن نے نئے پارٹی ٹکٹ مسترد کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو آزاد قرار دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ارکان، سیکرٹری ، چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز، ڈی جی لاء اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ امیدواروں کی قانونی حیثیت پر غور کیا گیا۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے ن لیگ کے نمائندوں کو آزاد امیدوار قرار دے دیا۔ اس فیصلے کے نتیجے میں مسلم لیگ (ن) سیاسی جماعت کی حیثیت سے سینیٹ الیکشن سے آؤٹ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے نواز شریف کا نام پارٹی صدارت سے نکال دیا

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں 4 آپشنز پر غور کیا گیا۔ کمیشن نے سینیٹ انتخابات کو ملتوی کرنے، ن لیگ کے امیدواروں کو آزاد امیدوار قرار دینے، نیا پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کیلئے وقت دینے اور امیدواروں کی قانونی حیثیت پر سپریم کورٹ سے رہنمائی لینے کے آپشنز پر غور کیا گیا۔ الیکشن کمیشن تمام آپشن پر غور کرکے ن لیگ کے امیدواروں کو آزاد امیدوار قرار دینے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی پارٹی صدارت کالعدم قراردینے کے بعد نوازشریف کے بطور پارٹی صدر تمام فیصلوں بشمول سینٹ انتخابات کے امیدواروں کی نامزدگی کالعدم ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں