موقع ملا تو سلمان خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہوں گا عامر خان

میں اپنے کام کو انجوائے کرتا ہوں اور یہی میری کامیابی کا راز ہے، عامر خان


IANS March 31, 2013
عامر خان نے کہا کہ بڑی کامیابی حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اپنے کام کا مزا لیا جائے۔ فوٹو: فائل

عامر خان کا کہنا ہے کہ اگر موقع ملا اور کوئی اچھا اسکرپٹ ہوا تو وہ سلمان خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہیں گے۔


ایک تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ سلمان خان کے ساتھ فلم انداز اپنا اپنا میں کام کرنا ایک اچھا تجربہ تھا اور اگر آئندہ کوئی اچھا اسکرپٹ ہوا تو انہیں سلمان خان کے ساتھ کام کرکے بے حد خوشی ہو گی۔


عامر خان نے کہا کہ وہ پہلے سے طے نہیں کرتے کہ انہیں کونسی فلم کرنی ہے بلکہ فلم کا اسکرپٹ دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں کہ یہ اچھی فلم ثابت ہو گی یا نہیں، انہوں نے کہا کہ سینما میں پرفیکشن نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی، ہم سب اداکار ہیں اور مختلف کرداروں کو اپنے اپنےمنفرد انداز میں نبھاتے ہیں، عامر نے کہا کہ وہ اپنے کام کو انجوائے کرتے ہیں اور یہی ان کی کامیابی کا راز ہے۔


عامر خان نے کہا کہ بڑی کامیابی حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اپنے کام کا مزا لیا جائے لیکن کامیابی کے لئے صرف محنت اورکمٹمنٹ ہی ضروری نہیں، اس میں قسمت کا بھی بہت عمل دخل ہوتا ہے۔


عامر خان نے کہا کہ 3 ایڈیٹس کا سیکوئل بنانے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں، ان دنوں وہ راج کمار ہیرانی کی فلم پی کے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں