عراق میں دھماکوں اور پرتشدد واقعات میں 3 افراد ہلاک متعدد زخمی

بغداد میں ابو غریب کے علاقے میں ملٹری چیک پوائنٹ پر خودکش حملہ آور نے کار کو دھماکے سے اڑا لیا۔


AFP March 31, 2013
بغداد میں ابو غریب کے علاقے میں ملٹری چیک پوائنٹ پر خودکش حملہ آور نے کار کو دھماکے سے اڑا لیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

عراق کے دارالحکومت بغداد اور مخلتف شہروں میں دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔


بغداد میں ملٹری چیک پوانٹ پر خود کش حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔ بغداد میں ابو غریب کے علاقے میں ملٹری چیک پوائنٹ پر خودکش حملہ آور نے کار کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔


دوسرا پر تشدد واقعہ بغداد کے شمالی علاقے میں پیش آیا جہاں سیکیورٹی چیک پوانٹ کے نزدیک کار میں نصب بم پھٹنے سے کار میں موجود ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔ اس کے علاوہ کرکوک اورموصل میں فائرنگ اور دھماکوں کی مخلتف کارروائیوں میں ایک شخص ہلاک اور 6 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ عراق میں رواں ماہ پر تشدد واقعات میں 266 افراد ہلاک ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں