سارہ سے 12 سال افیئر کی باتیں بے بنیاد ہیں عاطف اسلم

اچھے جیون ساتھی کے ملنے پر زندگی میں خوشگوار تبدیلیاں آئی ہیں، عاطف اسلم

عاطف اسلم کی دلہن سارہ بھروانا لاہور کے ایک نجی کالج میں اسپورٹس انچارج ہیں۔ فوٹو: فائل

معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کہتے ہیں کہ اپنی دلہن کے ساتھ 12 سال افیئر چلانے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔


لاہور میں اپنی دعوت ولیمہ کے موقع پر عاطف اسلم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک اچھے جیون ساتھی کے ملنے پر انسان کی زندگی میں خوشگوار تبدیلیاں آتی ہیں اور وہ بھی ان خوشگوار لمحات سے لطف اندوز ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سارہ کا تعلق جھنگ سے ہے، لاہور میں شادی کی تقریب کے دوران ان سے ملاقات ہوئی اور انہیں وہ پسند آگئیں۔ ان سے 12 سال تک افیئر کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم کی دلہن سارہ بھروانا نے اپنی تعلیم لاہور سے حاصل کی ہے اور وہ لاہور ہی کے ایک نجی کالج میں اسپورٹس انچارج ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story