اشتعال انگیزی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

نہتے و معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور انسانی اقدار کے منافی ہے، ترجمان دفترخارجہ


ویب ڈیسک February 22, 2018
رواں برس بھارتی فورسز کی جانب سے سیز فائر کی 391 مرتبہ خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں فوٹو : فائل

پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے راولاکوٹ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے مزدور کی شہادت پر احتجاج کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترِخارجہ طلب کرکے ایل او سی کے راولا کوٹ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے مزدور کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا۔

ڈی جی جنوبی ایشیا و سارک ڈیسک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کرررہا ہے، رواں برس بھارتی فورسز کی جانب سے سیز فائر کی 391 مرتبہ خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں جس میں 16 بے گناہ شہری شہید اور 65 افراد زخمی ہوئے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا جاتا قابل مذمت اور نہتے و معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور انسانی اقدار کے منافی ہے، بھارت سیز فائر معاہدے کا احترام کرے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔