چیئرمین نیب کا وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کے خلاف تحقیقات کا حکم

پی سی بی میں گزشتہ 4 سال کے دوران نئے پراجیکٹس میں بے قاعدگیوں اور خلاف ضابطہ تقرریوں کی شکایات تھیں ، نیب اعلامیہ


ویب ڈیسک February 22, 2018
چیئرمین نیب نے پاکستان اسپورٹس بورڈ میں بدعنوانی اور قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر نوٹس لیا،:فوٹو : فائل

چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیر زادہ اور ڈی جی اسپورٹس بورڈ اختر گنجیرا کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ ماہ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کرکٹ بورڈ اور ہاکی فیڈریشن میں وسائل کے بے دریغ استعمال کی شکایت پر پاکستان اسپورٹس بورڈ میں بدعنوانیوں کی تحقیقات کا حکم دیا تھا تاہم اب نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ اور ڈی جی اسپورٹس بورڈ اختر گنجیرا کے خلاف بھی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چئیرمین نیب کا پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کرپشن کی تحقیقات کا حکم

اعلامیے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے مختلف شعبوں میں گزشتہ 4 سالوں کے دوران بدعنوانی، نئے پراجیکٹس میں بے قاعدگیوں اور خلاف ضابطہ تقرریوں کی شکایات تھیں جب کہ کھیلوں کی فیڈریشن اور مالی گرانٹ میں بھی مبینہ خورد برد کی گئی جس پر چیئرمین نیب نے پاکستان اسپورٹس بورڈ میں بدعنوانی اور قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر نوٹس لیا اور وفاقی وزیر اور ڈی جی اسپورٹس بورڈ کے خلاف انکوائری کا حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں