مخیر لوگ نشئی افراد کے علاج کیلیے آ گے آئیں سرفراز بگٹی

کم وسائل کے باوجود فلاحی پروگرامز کے لیے تعاون کرتے رہیں گے، سرفراز بگٹی


ویب ڈیسک February 22, 2018
کم وسائل کے باوجود فلاحی پروگرامز کے لیے تعاون کرتے رہیں گے، سرفراز بگٹی، فوٹو: فائل

وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ نشئی افراد کے علاج کے کار خیر میں حصہ لینے کے لیے آ گے آئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منشیات کے عادی افراد کے علاج کے انسانیت بچاؤ سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سینٹر میں 900 سے زائد نشے کے عادی مریض زیر علاج ہیں، کم وسائل کے باوجود فلاحی پروگرامز کے لیے تعاون کرتے رہے گے۔

سرفراز بگٹی نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ منشیات معاشرتی ناسور ہے جب کہ مخیر حضرات نشئی افراد کے علاج کے کار خیر میں آ گے آئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں