حالات جو بھی ہوں پاکستان آکر انتخابی مہم کی قیادت کروں گا پرویز مشرف
سابق صدر نے قانونی مشاورت کے لیے اپنے وکیل کو دبئی طلب کرلیا۔
سابق صدر پرویز مشرف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا جس کے لیے انہوں نے اپنے وکیل اختر شاہ کو مشاورت کے لیے دبئی طلب کرلیا، پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ حالات جو بھی ہوں پاکستان آکر انتخابی مہم کی قیادت خود کروں گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے سربراہ پرویز مشرف نے وطن واپسی کے لیے اپنے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ کوطلب کیا ہے جو دبئی کے لیے روانہ ہوگئے۔
اس ضمن میں اختر شاہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پرویز مشرف نے وطن واپسی سے متعلق قانونی مشاورت کے لیے بلایا ہے پرویز مشرف سے ان کے خلاف پاکستان میں جاری کیسز سے متعلق بھی مشاورت ہوگی۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ پرویز مشرف کراچی، لاہور یا اسلام آباد جہاں بھی اتریں گے ان کا بھرپور استقبال کریں گے۔ ڈاکٹر امجد کے مطابق پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ حالات جو بھی ہوں پاکستان آکر انتخابی مہم کی خود قیادت کروں گا۔